سیول(این این آئی)پب جی گیم دنیا بھر میں مشہور ہے جسے کرافٹن کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اسی کمپنی نے ایک جھلک اپنی مجازی خاتون کی دکھائی ہے جسے اینا کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کرافٹن کمپنی نے بتایاکہ اینا کو ویب تھری ایکوسسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ کردار حقیقت سے قریب تر ہے لیکن اس کا استعمال اب تک سامنے نہیں آیا
تاہم اسے ایک ایسے انجن سے بنایا گیا ہے جس سے حقیقت سے قریب تر ڈجیٹل افراد بنائے جاتے ہیں۔ اس عمل کو کرافٹن نے ہائپرریئلزم اور ڈیپ لرننگ کا امتزاج قرار دیا ہے۔
کرافٹن سے وابستہ تخلیقی شعبہ کے سربراہ جوش سیوجن شِن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایناڈجیٹل عہد کی نسل میں مقبولیت حاصل کرے گی جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔
لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ اصل میوزک تخیل کیا جارہا ہے اور وہ تفریح اور ای اسپورٹس جیسے میدان میں بھی استعمال ہوگی۔