لاہور میں ملزمان نے بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کر لیا، فوٹیج منظر عام پر آ گئی
لاہور(این این آئی) ہنجروال کے علاقے میں میں ملزمان نے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بہن کو اغوا ء کرلیا،
واقعے کی دلخراش ویڈیو منظر عام پر آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بشیر نعمان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد بہن نویرا کو اغوا ء کرکے لے گئے۔
کوثر نامی خاتون کے مطابق نوجوان نعمان اپنی مغوی بہن کو عمران نامی شخص کے گھر کام کاج کی غرض سے چھوڑنے کے لئے جارہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر حسن جاوید بھٹ نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد ہنجروال پولیس نے کوثر بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی حسن جاوید کے مطابق ڈی ایس پی سبزہ زار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔