پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں

ا?سٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان اور قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز 1 پوائنٹ کی کمی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ہمراہ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت 105 ریٹنگز کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…