نوجوان مداح کا عمران خان کو پشاوری چپل اور واس کوٹ کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ’اسپیشل‘ (قوتِ گویائی) سے محروم مداح نے پشاوری چپل اور واس کوٹ کا تحفہ دیا۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مداح ابراہیم سے ملاقات کی، اس دوران قوتِ گویائی سے محروم مداح نے ناصرف عمران خان کو واس کوٹ اور پشاوری چپل کا تحفہ دیا
بلکہ اْن سے بے حد محبت کا اظہار بھی کیا۔تحفہ ملنے پر عمران خان نے اپنے مداح کا شکریہ ادا کیا اور پشاوری چپل کی تعریف بھی کی۔عمران خان کو ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ
یہ تین دن سے باہر آ کر بیٹھا ہوا ہے اور اسے کئی بار نکالا جا چکا ہے مگر یہ پھر بھی پیچھا نہیں چھوڑتا اور ملنے کی ضد کرتا ہے۔
نوجوان مداح ابراہیم کی جانب سے ملاقات کے دوران عمران خان سے اپنے قمیض پر آٹو گراف بھی لیا گیا۔
بعد ازاں اس ملاقات کی ویڈیو عمران خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں اْن کا بتانا تھا کہ انہوں نے بنوں سے آنے والے نوجوان سپورٹر ابراہیم سے ملاقات کی۔