پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پری مون سون بارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)پری مون سون بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ، بیس جون تک بارشیں ہونگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سسٹم کے داخل ہونے کے بعد 17 جون سے 20 جون کے دوران بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ،

بارکھان، زیارت، ڑوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔شمال مشرقی بلوچستان میں سہ پہر سے پری مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش، ڑالہ باری اور سیلابی صورتِ حال کا امکان ہے۔سسٹم کے زیرِ اثر علاقوں میں آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سسٹم کے زیرِ اثر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیاپی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے دوران ضروری عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کر دی۔پی ڈی ایم اے نے کوہِ سلیمان اور ہرنائی رینج کے ساتھ زیریں بلوچستان کے لیے فلڈ وارننگ بھی جاری کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔ سسٹم کے داخل ہونے کے بعد 17 جون سے 20 جون کے دوران بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ڑوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…