پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی خالی ہونے والی نشست سے پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شہریوں نے مسترد کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے استعمال سے کل جیسے حالات پیدا نہیں ہوتے، ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے بھی ای وی ایم کی حمایت کی تھی۔علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کابینہ میں بارہا مردم شماری کا معاملہ اٹھایا لیکن اب پرانی مردم شماری پر بلدیات کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایم کیو ایم کا کونسا معاہدہ پورا کیا؟ کیا ایم کیو ایم کے دفاتر کھل گئے یا کارکنان رہا ہوئے؟علی زیدی نے کہا کہ یہ حیدر آباد اور کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لانا چاہتے ہیں لیکن دونوں شہروں میں میئر پی ٹی آئی کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اب بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو لانگ مارچ یاد نہیں آ رہا۔پی ٹی آئی رہنما نے 19 جون کو کراچی میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…