منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے بعد پی سی بی کوشکریہ کاخط، مقامی ہوٹل میں چوہوں کو بھگانے پر تعریف اور شکریہ ادا کیا

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کامیاب دورہ پاکستان میں شاندار انتظامات اور بہترین مہمان نوازی پر پی سی بی کاشکریہ ادا کر دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بھرپور سہولیات فراہم کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے تحریری طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے

مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کی امید ظاہر کردی۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے برملا اس امر کا بھی اظہار کیا کہ دورہ پاکستان میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلزکوچوہوں کا سامنا کرنا پڑا،سراسمیگی پھیلنے پر پی سی بی سے رجوع کیا گیا۔بورڈ نے ہوٹل انتظامیہ کی مدد سے آسٹریلوی کرکٹرزاور آفیشلز کو چوہوں سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے اور ان کو مار بھگایا، اس عمل میں 48 گھنٹے لگے، جس کے بعد مہمان کرکٹرز اور آفیشلز میں پایا جانے والا خوف ختم ہوگیا اور انھوں نے سکون کا سانس لیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی اس کاوش کو سراہنے کے ساتھ دورئہ پاکستان میں لذت طعام کا اہتمام کرنے اور مقابلوں میں تماشائیوں کے بہترین رویے کو قابل تعریف قرار دیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے شاندار کیچ پکڑا تھا۔زبردست کیچ پکڑنے پر گرائونڈ میں موجود تماشائیوں نے خوب تالیاں بجا کر ڈیوڈ وارنر کو داد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں جمالیں ۔ غیر ملکی میڈیا دیئے گئے

انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور اگلے سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔27 سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ

میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں تاہم اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں چیلنج لینا چاہتا ہوں

کیونکہ کپتان کو ٹیم فالو کرتی ہے، اگر میں رنز بنا رہا ہوں تو دوسرے بلے باز اس کی پیروی کریں گے۔قبل ازیں سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے سینچری اسکور کی تھی تاہم قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی

بابراعظم نے 2010 اور 2012 کے انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…