منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بیروزگار شخص کا جیل میں کھانا ملنے کی غرض سے بھائی کو قتل کرنے کا جھوٹا اعتراف

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جنوبی کولکتہ کے بانسدرونی پولیس سٹیشن پر ایک بیروزگاری اور بھوک سے تنگ شخص نے جیل میں کھانا ملنے کی غرض سے اپنے بڑے بھائی کو قتل کرنے کا جھوٹا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاری دے دی۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق

ایک چونکا دینے والے واقعے میں ایک شخص رات گئے جنوبی کولکتہ کے بانسڈرونی سٹیشن پر پولیس کے سامنے پیش ہوا اور اپنے بھائی کو قتل کرنے کا جھوٹا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کو قتل کیا، مجھے گرفتار کرو، جس کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش برآمد کی، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوا کہ بڑے بھائی کی موت دماغی فالج سے ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خوف سے کہ اس کا بے روزگار بھائی اس کی موت کے بعد بھوک سے مر جائے گا، اس نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ پولیس کے پاس جائے اور قتل کی کہانی سناتے ہوئے گرفتاری دے دے، اس نے اپنے بھائی سے کہا کہ اگر اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تو وہ حکومت کے خرچے پر عمر بھر جیل میں رہ کر کھانا کھا سکے گا، پولس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا چھوٹا بھائی شوبھاشس ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بانسدرونی کے نرنجن پلی میں پیش آیا، مرنے والے کی شناخت دیبا شیس چکرورتی کے طور پر ہوئی ہے، ان کی والدہ یادو پور میں سیرامکس انسٹی ٹیوٹ کی ملازم تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…