بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں چینی اور پاکستانی میڈیا دونوں ممالک کو
ملانے کیلئے ایک پْل کا کردار ادا کر تا ر ہے گا ، چین پاکستان تعاون کی کہانی سنانے میں اچھا کام کر ے گا ، مشترکہ طور پر غلط معلومات کو مسترد کریں گے
اور مزید تعاون کریں گے۔ سی پیک کی ترقی، دونوں ممالک میں سماجی اقتصادی پیش رفت اور لوگوں کے درمیان قریبی تبادلے کو فروغ دیں گے۔
گوادر پرو کے مطابق وانگ وین بن نے حال ہی میں منعقد ہونے والے ساتویں چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم کے حوالے سے ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ فورم کے دوران دونوں اطراف کے نمائندوں نے جی ڈی آئی کی ترغیب اور میڈیا کے فروغ،
بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی ترقی اور سی پیک کی منصفانہ اور معروضی رپورٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔