منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میںپالتو کتے نے چولہا جلا کر گھر کو نذرِآتش کردیا، ویڈیو وائرل

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینساس(این این آئی) پالتو کتے نے بھوک سے تنگ آکر گھر کا چولہا کھول دیا جس سے ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کو نقصان بھی پہنچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعی امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں پیش آیا جب ایک کتے نے چولہے پر رکھی اشیا کو

کھانے کی کوشش کی تو اچانک اس سے گیس کی چابی کھل گئی جس سے لگنے والی آگ نے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ گھر رِس لیک میں واقع تھا اور آگ لگنے پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر پہلے دو کتوں کو بچایا اور اس کے بعد گھر کی آگ کو ٹھنڈا کیا۔ اس وقت گھر میں پالتو کتوں کے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا۔اس کے بعد سیکیورٹی کیمروں کی محفوظ کردہ ویڈیو دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ چولہے پر فرائی پین رکھا تھا۔ جب کتے نے اسے کھانے کی کوشش کی تو اس سے غیرارادی طور پر گیس کی چابی کھل گئی۔ لگ بھگ آٹھ منٹ تک کھانا گرم ہوا اور اس کے بعد جل کر بھڑک اٹھا جس سے اطراف میں آگ لگی اور اس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چکنائیوں کے باعث کھانا گرم ہوا اور اس نے آگ پکڑلی تھی۔اگرچہ اس واقعہ میں کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم آگ کی شدت نے گھر کو ہزاروں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…