قومی اسمبلی کے اجلاس میں “عمران خان زندہ باد” کا نعرہ لگ گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کا ایوان ایک مرتبہ پھر اس وقت عمران خان زندہ باد کے نعرے سے گونج اٹھا جب رکن اسمبلی میر خان محمد جمالی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا ،
آج بھی پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں میر خان محمد جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 84 روپے اضافہ ہوا ہے ، وزیر خزانہ نہ تو منتخب عوامی نمائندے ہیں اور نہ ہی وہ کسی کو جوابدہ ہیں ، وزیر خزانہ نے طنزیہ طور پر ہنس کر کہا کہ قیمتیں بڑھیں گی،وزیر خزانہ غریب آدمی کی حالت کا اندازہ نہیں لگا سکتے،میر کہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے سرنگیں بچھائیں تو پی ٹی آئی کی حکومت میں سب ٹھیک کیسے چل رہا تھا۔