اسکردو کیلئے کمرشل پروازیں شروع
کراچی(این این آئی)نجی ایئرلائن کی جانب سے اسکردو کے لیے کمرشل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جمعرات کو ایئر بلیو نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی پہلی آزمائشی پرواز کا کامیاب انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئربلیو ایئرلائن جانب سے اسکردو کے لیے کمرشل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق اسکردو کے لیے آنے والے سیاحوں کو اسکردو پہنچنے میں سہولت ہوگی، ایئربلو سے قبل پی آئی اے نے اپنی پروازوں کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے آغاز کیا تھا۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ایئربلو اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنا کمرشل آپریشن شروع کرنے والی ہے اور یقینا اس سے گلگت بلتستان کے علاقے کی سیاحت اور معیشت کو مزید فروغ ملے گا اور فضائی رابطے کی کمی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان سی اے اے نے کہاکہ سی اے اے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایئربلو کی کامیاب آزمائشی پرواز پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔