آئی ٹو یو ٹو نامی گروپ کا قیام
واشنگٹن (این این آئی)بھارت، اسرائیل، امریکہ اور یو اے ای پر مشتمل آئی ٹو یو ٹو نامی گروپ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔
امریکی صدر بائیڈن اگلے ماہ اس نئے گروپ کی مجوزہ ورچوئل سمٹ کی میزبانی کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گروپ کے قیام کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ کے گذشتہ برس دورہ اسرائیل کے دوران دیگر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا تھا۔
چاروں ملکوں کے اس نئے گروپ آئی ٹو یو ٹو کی پہلی سربراہی کانفرنس جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہو گی۔
ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن 13سے 16جولائی کے درمیان مشرق وسطی کے اپنے دورے کے دوران ایک ورچوئل سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
اس کانفرنس میں نو تشکیل شدہ گروپ ‘آئی ٹو یو ٹو کے دیگر رہنما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نھیان حصہ لیں گے۔