منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرض میں 19 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا ریلیف مل گیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت پاکستان نے بدھ کو Gـ20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو ( ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت 197.49 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی معطلی کی رقم کے دو ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدوں پر دستخط کیے۔اس کل رقم میں سے 191.60 ملین

امریکی ڈالر جنوری سے جون 2021 کی مدت کے دوران جائیکا کوواجب الادا تھے اور جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران سوئس کنفیڈریشن کی حکومت کو 5.89 ملین ڈالرز واجب الادا تھے۔ یہ رقم اب چھ سال کی مدت (بشمول ایک سال کی رعایتی مدت) میں نیم سالانہ قسطوں میںاداکی جائیگی،پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں بشمول جائیکا اور سوئس کنفیڈریشن کی حکومت کی طرف سے دی گئی معاونت کی وجہ سے Gـ20 ڈی ایس ایس آئی) نے وہ مالی گنجائش پیداکی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صحت اور معاشی فوری ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھی۔ قرض کی کل رقم جو( ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت معطل اور دوبارہ ترتیب دی گئی ہے، جو مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی مدت پر محیط یہ رقم 3,688 ملین ڈالرزہے۔پاکستان پہلے ہی جی ـ20 (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ ری شیڈولنگ کے 91 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم تقریباً 2,953 ملین امریکی ڈالرزہے۔ مذکورہ بالا معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,150 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔جیـ20 (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کیلئے بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…