جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کے حوالے اچانک فیصلے کے پیچھے وجہ کیا بنی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 16  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش کے لیے کیا گیا ہے۔ جب کہ اس نمائندے کے رابطے کے باوجود کے پی کے حکومت نے سرکاری موقف نہیں دیا۔

روزنامہ جنگ میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی گورنر کے استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان کا پسندیدہ گورنر ہائوس نتھیا گلی محکمہ سیاحت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اب بھی اپنے پسندیدہ سیاحتی مقام گورنر ہائوس نتھیا گلی کو گیسٹ ہائوس کے طور پر اب بھی استعمال کرسکتے ہیں کیوں کہ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے سپرد کردیا گیا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ماتحت ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت نے 27 اپریل 2022 کو گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے حوالے کیا تھا۔ باوثوق ذرائع نے  بتایا ہے کہ مستقبل میں عمران خان کے پسندیدہ مقام پر ان کی رہائش کے انتظامات کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کے حوالے کیا۔ 2020 میں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ آئوٹ سورسنگ مقاصد کے لیے پانچ ریسٹ ہائوسز بشمول گورنر ہائوس، وزیر اعلیٰ ہائوس، اسپیکر ہائوس، پولیس (آئی جی) ہائوس اور کرنک ہائوس کو محکمہ سیاحت کے حوالے کیا جائے گا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے محکمہ سیاحت کو گورنر ہائوس کے سوا باقی چار ریسٹ ہائوسز دے دیئے تھے۔ گورنر ہائوس شاہ فرمان کے زیر استعمال ہونے کے سبب محکمہ سیاحت کو نہ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس محکمہ سیاحت کو دیئے جانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ عمران خان وہاں رہائش رکھتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…