بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

میرے قتل کی سازش تیار کی جارہی ہے،آصف زرداری میرے قتل کی سازش کےماسٹرمائنڈہیں، حلیم عادل شیخ کا بڑا انکشاف

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیاہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بلاول ہائوس میں قتل کی سازش تیار ہورہی اور آصف زرداری اس سازش کے ماسٹرمائنڈ ہیں، قتل کی سازش سے متعلق چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں

مجھے کچھ ہوا توآصف زرداری،بلاول بھٹو،مراد علی شاہ پرمقدمہ درج کیاجائے۔بدھ کو جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ آصف زرداری گرفتار کرکے جیل میں جرائم پیشہ افراد کے ذریعے قتل کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بجٹ سے متعلق روکناٹارگٹ ہے، بجٹ کے بعد میں ان کے ہاتھ آیا تو مجھے قتل کردیا جائے گا، بے نظیر بھٹو یہاں ہوتیں تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو استعمال کرکے سندھ میں یہ سب کچھ ہورہا ہے ، سندھ اسمبلی میں اورمیرے گھر پر جو ہوا شرمناک ہے ، یہ غلام ہیں ڈونلڈ لو کی پیداوار ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضمانت کے باوجود پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہ رہی ہے، گزشتہ روزسے مشکوک گاڑیاں میری سوسائٹی کے باہر گھوم رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ دن بعد میری بیٹی کی شادی ہے، شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گھر پر موجود تھا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو  مجھے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، پورے کراچی کے اینٹی کرپشن کے افسران کو میرے پیچھے لگایا گیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کا بجٹ بھی پیش کیا گیا اورمجھے

بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ برس بھی بجٹ اجلاس میں تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

میں سندھ کے عوام کے آواز اٹھاتا ہوں اس لئے مجھے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں امپورٹڈ حکومت سے نہیں ڈروں گا، یہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے سب سے حساب لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…