لاہور( آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہورنے ق لیگی رہنما مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کے دو فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کرلیا۔مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کے الزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ
تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے جبکہ ان کے فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو بھی گرفتار کیا ہے یہ ملزمان مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد کرتے تھے۔مقدمہ درج ہونے پر مونس الہی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کر چکا ہو ں ن لیگ والے کچھ بھی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو ں اور کھڑا رہوں گا ، شریف کی اصلیت کو جانتے تھے اس لیئے کسی لالچ میں نہیں آئے ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے یہ گھٹیا حرکتیں کرنی ہیں ان میں شرم ہو گی تو مجھ سے سوال پوچھیں گے ، عمومی طور پر ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے انہوں نے نوٹس سے پہلے ہی ایف آئی آر کاٹ دی ۔ مونس الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے جائوں گا ۔