اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

شہبازشریف کابینہ کی نصف سنچری مکمل

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازکابینہ کی نصف سنچری مکمل

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حجم بھی بتدریج بڑھ رہا ہے،وزیر اعظم نے 4نئے معاونین خصوصی مقررکردیئے ہیں جس کے بعد کل تعداد52ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔

روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سینیٹر حافظ عبد الکریم، جنید انور چوہدری ، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں نئے تعینات تمام 4 معاونین خصوصی کو قلمدان نہیں دیا گیا، سینیٹر حافظ عبد الکریم کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ، باقی تعینات نئے 3 معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم کی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد34،وزراء مملکت 6 ، مشیر 4 اور معاونین خصوصی 8ہیں، مشیروں میں قمر الزمان کا ئرہ ،انجینئر امیرمقام، عون چوہدری اوراحدخان چیمہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…