پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بی جے پی کی متعصبانہ پالیسی نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پرتنہا کر دیا ہے ‘ راہول گاندھی

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کے شرمناک تعصب نے نہ صرف ہمیں تنہا کر دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کے موقف کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں پیغمبر اسلام محمدۖ کے بارے میں بی جے لی لیڈروں کے متنازعہ بیانات پر خلیجی ممالک میں بڑھتے ہوئے غم و غصے اور نارضگی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی۔ بی جے پی رہنما کی جانب سے اسلام اور حضرت محمد ۖ کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں ملک اوربیرون ملک بھی لوگوں کا غم و غصہ بڑھ گیا ہے اور خلیجی ممالک بشمول قطر، کویت ،ایران ، عمان اور دیگرنے اپنے ممالک میں بھارتی سفیروں کو طلب کیا جبکہ کئی ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی سے نکالی گئی ترجمان نپور شرما کی طرف سے اسلام اور پیغمبر اسلامۖ کے بارے میں گستاخانہ تبصرے کے بعد بھارت کو خلیجی ممالک کے سفارتی غم و غصے کا سامنا ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی یپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے تعصب نے نہ صرف بھارت کوتنہا کر دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاہے۔انہوںنے کہاکہ اندرونی طور پر تقسیم سے بھارت خارجی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماء پی چدم برم نے ایک بیان میں کہاہے کہ اسلامی ممالک کے شدید غم و غصے کی وجہ سے بی جے پی کو توہین آمیز بیانات دینے والے اپنے دونوں ترجمانوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نپور شرما اور نوین جندل اسلامو فوبیا کے اصل تخلیق کار نہیں تھے وہ صرف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…