پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مسلمان ہونے والے کورین گلوکار دائود کِمِ پاکستان کا طویل دورہ کرکے وطن روانہ

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مذہب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر دائود کِمِ تقریبا 5 ہفتوں کا طویل دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔دائود کِمِ 25 اپریل کو سعودی عرب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے تھے،

جہاں وہ چند دن تک رہنے کے بعد صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی پہنچے تھے۔لاہور اور کراچی کے علاوہ بھی دائود کِمِ نے متعدد پاکستانی شہروں کی سیر کی اور انہوں نے یہاں تقریبا 5 ہفتے قیام کیا۔داو?د کِمِ سندھ اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان بھی گئے تھے اور انہوں نے وہاں سے بھی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔انہوں نے طویل عرصے تک پاکستان میں قیام کے دوران پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا تھا۔تاہم پانچ جون کو وہ پاکستان سے ترکی کے لیے روانہ ہوگئے اور انہوں نے روانگی سے قبل انسٹاگرام اسٹوری میں دوبارہ پاکستان آنے کا وعدہ بھی کیا۔دائود کِمِ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں پاکستان کو یاد رکھنے اور یہاں دوبارہ واپس آنے کا وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ اپنی اگلی منزل ترکی میں ٹھہریں گے۔پاکستانی دورے کے دوران کورین یوٹیوبر نے لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کے فیضان مدینہ سمیت گلگت بلتستان میں کے معروف سیاحتی مقامات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ بھی تصاویر بنوائی تھیں۔دائود کِمِ ایک ایسے وقت میں پاکستان آئے تھے جب کہ انہوں نے پہلی بار اپریل میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

دائود کِمِ کی عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔دائود کِمِ ا اصل نام ‘جے کِمِ’ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے،

جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائو و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔دائود کِمِ نیستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا

اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد دائود کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا،

جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد دائود کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…