اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے حق مہر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان ان چند معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں،
اب ایک صارف نے ریحام خان سے ٹوئٹر پر ان کے حق مہر سے متعلق سوال کیا۔صارف نے پوچھا کہ ’عمران خان نے آپ کے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟
اور وہ دیا بھی یا نہیں‘؟صارف کے سوال پر ریحام نے جواب دیا کہ میں نے کچھ نہیں لکھوایا تھا اور نہ ہی کچھ لیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ
حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت تو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑاتی تھی۔