پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے سستے ذرائع کے پاور پلانٹس تاخیر اورایل این جی کی خریداری کا موقع ضائع کیا، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف حکومت ہے جس نے 3 ہزار 200 میگاواٹ کے سستے ذرائع کے 3 پاور پلانٹس تاخیر کا شکار کیے

اور سستی ایل این جی کی خریداری کا موقع بھی ضائع کر دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے، 1214میگاواٹ کے تھر کول اور تریموں کے مقام پر 1263میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ کو تاخیر کا شکار کیا، ان منصوبوں سے سستی بجلی پیدا ہونا تھی۔تریموں کے مقام پر ایل این جی منصوبے کو نیب دباؤ کا شکار کیا گیا اورفنانشل کلوز میں بہت تاخیر کی گئی، اگر یہ تینوں سستے ذرائع کے منصوبے مکمل ہوجاتے تو آج شہری علاقے لوڈ شیڈنگ سے بچ جاتے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت سستی ایل این جی کے معاہدے کرنے میں بھی ناکام رہی، 2020میں ایل این جی کی قیمتیں 3سے 5 ڈالر تک گرنے کے باوجود لمبی مدت کی خریداری کے معاہدے نہ کیے گئے اور ن لیگی دور کے معاہدوں کے تحت ایل این جی کی اوسط قیمت 8.02 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور اسپاٹ خریداری 9.44 ڈالرمیں پڑی جبکہ حالیہ مہینوں میں ایل این جی کی اسپاٹ پرائس 38 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوتک پہنچ گئی اگر پی ٹی آئی حکومت نے سستی ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیے ہوتیتو آج بجلی کے بل بھی کم آتے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1152 ارب روپے چھوڑا تھا جو پی ٹی آئی حکومت نے 114 فیصد اضافے سے2467 ارب روپے تک پہنچا دیا، گردشی قرض بڑھنے میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی شامل ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بڑھتا گردشی قرض آئی پی پیز کو ادائیگیاں مشکل بنا رہا ہے، انہی عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے کے3900 میگاواٹ کے 3 پلانٹس کم صلاحیت پرچل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…