ملک ریاض حسین نے عمران خان کی اہلیہ بارے آڈیو کی تردید کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو جس میں ان کی بیٹی ان سے گفتگو کر رہی ہیں
جس میں وہ بشریٰ بی بی اور فرح کے بارے میں انہیں بتا رہی ہیں، کی تردید کر دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا ہے کہ
یہ آڈیو جدید ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جو کہ فیک ہے، ان کا کہنا تھا کہ میری کوئی خواہش نہیں ہے کہ کسی بھی پارٹی کی سیاسی کمپین کا حصہ بنوں
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ میری آواز اور ریفرنس کو ذاتی مفاد اور سیاسی سکور کے لئے استعمال کیا گیا ہے، میری ذات پر ہونے والے اس حملے کے
بعد میری فیملی کو بھی اس میں ملوث کر دیا گیا ہے، ملک ریاض نے اس معاملے کو قانونی فورم پر لے جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان لوگوں کو بے نقاب کروں گا جو اس کے پیچھے ہیں۔
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) June 5, 2022