ماسکو (این این آئی)روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی سے غریبوں کے فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔
لیکن سرمایہ کار خوب منافع کما رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ یوکرین کی جنگ چھڑتے ہی روزمرہ کے استعمال کی چیزوں پر مہنگائی چھانا شروع ہو گئی۔
خاص طور سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں دیکھتے دیکھتے اس قدر اضافہ ہوا کہ دنیا کے غریب طبقے کے لیے جیتے جی مرنے کی نوبت آ چکی ہے۔
یہ سلسلہ یہاں تک نہیں رکا۔ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں مسلسل مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ صارفین کے لیے قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ دنیا میں خوراک کی قلت کا سبب بن چکا ہے۔
غریب انسانوں کے لیے زندہ رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔یوگینڈا میں گندم اور ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کے سبب روٹی جیسی بنیادی غذائی ضروریات ایک
عام شہری کی خریدنے کی صلاحیت سے تقریبا باہر ہیں۔ اس کی قیمت غریبوں کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔