ملتان (این این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین وسابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے آئندہ تین چار ماہ کو انتہائی سخت ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
جو حکومت عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے بیرونی ہدایات پر عمل کریگی، انکا انجام عبرت ناک ہوگا،معاشی اور اقتصادی بحران کے ذمے دار حکومت ہے
،آئندہ حکومت پی ٹی آئی عمران خان کی ہوگی۔انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے
کہی جس میں سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد رانا عبدالجبار خلیفہ امان اللہ خان کے علاوہ دیگر معززین شریک تھے محمد اشرف قریشی نے کہا
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ملک وقوم کے استحکام اتحاد سلامتی دفاع یکجہتی کی امین ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی
موجودہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہیں عوام کو اذیت دی جارہی ہے لوگوں میں منہگائی بیروزگاری کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے