لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو تگنی کا ناچ نچا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں دو نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ڈرامائی انداز میں ناکام بنادی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ
شہری عبدالقادر دوست کے ہمراہ 5 لاکھ روپے لے کرموٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے انہیں روک کر ان سے رقم چھین لی۔
ڈاکوؤں نے پستول تانی تو عبدالقادر نے ڈاکو کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لی اور دوڑ لگا دی۔پستول اٹھائے ڈاکو نے بھاگنے والے کا پیچھا کیا
تو اسی دوران اس کے دوسرے ساتھی نے دوسرے ڈاکو اپنی رقم واپس چھینی اور بھاگ کر ایک گھر میں داخل ہوگیا۔ڈاکو موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہونے پر بے بسی کے عالم میں موٹرسائیکل کو پیدل لے کر فرار ہو گئے۔