منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

آصف زرداری کی پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے بانی وچیئرمین سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ محمد فیروز نے گزشتہ روزوفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستانی نژاد بنگالیوں کے

مسائل این اے240 میں پارٹی کے امیدوار ناصر لودھی کی کامیابی کیلئے اقدامات اور بلدیاتی الیکشن میں فتح حاصل کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پارٹی کے سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو، کراچی کے صدر صوبائی وزیر لیبر سعید غنی، نعمان شیخ و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے، شناختی کارڈ و پاسپورٹ کے حصول میں دشواریوں سمیت ترقیاتی کاموں میں بنگالی علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، اس موقع پر آصف علی زرداری نے سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر لیبر سعید غنی کو پاکستانی بنگالیوں کے مسائل کو فوری حل کئے جائے، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سمیت ملک کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی نژاد بنگالیوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر شیخ محمد فیروز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے240کے الیکشن میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے پاکستانی نژاد بنگالیوں نے بھرپور حمایت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لاکھوں پاکستانی نژاد بنگالی رہائش پذیر ہیں

ان کے علاقوں میں پانی و سیوریج کے مسائل، سڑکوں کی تباہ حالی سمیت سناختی کارڈ و پاسپورٹ کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہاہم پیپلزپارٹی کے

کوچیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا محمد رفیق الحسینی، ابوبکر صدیقی، یونس کشمیری،، مفتی زین العابدین نقشبندی، شیخ فرحان فیروز، خواجہ حبیب اللہ، وکیل زین العابدین شاہ گوئی و دیگر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…