منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

لمبا قد اعصاب، جلداور دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویڈا(این این آئی) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبا قد آپ میں اعصاب، جِلد اور کچھ امراضِ قلب کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق قد اور امراض کے درمیان تعلق تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کی جانے والی اس تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج میں معلوم ہوا کہ قد کو کسی مخصوص بیماری کی تشخیص کے لیے بطور عامل استعمال کیا جاسکتا ہے۔کسی بھی بالغ العمر شخص کے قد کا تعین ہزاروں جینی متغیرات ماحولیاتی عوامل کے اشتراک سے کرتے ہیں۔ گزشتہ تحقیق میں صرف جینز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کے جینیاتی سطح پر قد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس کا 50 کے قریب بیماریوں کے ساتھ تعلق سامنے آیا تھا۔اس تحقیق میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے شری دھرن راگھون اور ان کے ساتھیوں نے 3 لاکھ 23 ہزار 793 سابق امریکی فوجیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ان فوجیوں کو ایک تحقیقی پروگرام میں شریک کیا گیا جس میں جینز، ماحولیاتی عوامل اور بیماریوں کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔ٹیم نے 3290 جینیاتی متغیرات کا معائنہ کیا جو قد پر اثر انداز ہونے اور 1000 سے زائد کلینکل خصوصیات سے تعلق رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ یہ چیز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جینیاتی طور پر قد کا زیادہ ہونا آپ کے دل کی دھڑکن میں تیزی کا سبب ہوسکتا ہے

اور خون کی گردش کے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جینز کا لمبے قد سے تعلق یہ بتاتا ہے کہ ایسی صورت میں اعصاب کو نقصان پہنچنے

اور جِلد اور ہڈیوں کے انفیکشنز کے خطرات میں مبتلا ہونے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔بعد ازاں ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سب صورتحال کا شرکا کی حقیقی پیمائش کیے گئے

قد سے وہی تعلق تھا جو جینیاتی معائنے میں دیکھا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ کسی کا قد دیکھ باآسانی اس میں کسی بیماری کی موجودگی کے متعلق بتایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…