منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سعودی وزارت داخلہ نے روڈ ٹو مکہ اقدام کا باقاعدہ آغاز کردیا

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے روڈ ٹو مکہ اقدام کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ اس پروگرام میں ابتدائی طور پر پاکستان، انڈونیشیا،ملیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔یہ پروگرام سعودی عرب کے وسیع تر اصلاحات اور ترقی کی علامت سمجھے

جانے والے وژن2030 کا حصہ ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ روڈ ٹو مکہ اقدام کا مقصد عازمین کو اپنے ممالک سے آسانی کے ساتھ وصول کرنا اور ان کے حج کے طریقہ کاران کے ملک کے اندر ہی سے مکمل کرنا،آن لائن حج ویزہ جاری کرنا اور ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل کا عمل مکمل کرنا ہے۔اس پروگرام سے مستفید ہونے والے ممالک کے عازمین کے مملکت میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق ان کے سامان کی کوڈنگ اوران کی چھان بین، ان کے لیے مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعود عرب کی وزارت داخلہ اس اقدام کو وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج اور عمرہ، شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی، زکو، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی وزارتوں کے تعاون سے نافذ کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…