منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

20سالہ الیکساتھری ڈی پرنٹڈ کان لگوانے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسکو سٹی(این این آئی) ایک نوجوان خاتون اپنے خلیوں سے بنا تھری ڈی کان لگوانے والی دنیا کی پہلی انسان بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ الیکسا کان کے ایک نایاب نقص کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں جس میں ان کے کان کا بیرون حصہ

مکمل طور پر موجود نہیں تھا۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ یہ ٹرانسپلانٹ طب کی دنیا مائیکروٹیا میں مبتلا افراد کے لیے علاج سامنے لاکر انقلاب برپا کر دے گا۔مائیکروٹیا ایک پیدائشی حالت ہوتی ہے جس میں ایک یا دونوں کانوں کے بیرونی حصے مکمل طور پر نہیں بنے ہوتے ، یہ حالت سماعت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ڈکٹر ارٹورو بونِیلا نے الیکسا کا نامکمل جزوی کان سرجری ک ذریعے ہٹایا اور اس کو الیکسا کے سالم کان کے تھری ڈی اسکین کے ساتھ تھری ڈی بائیو تھیراپیوٹکس بھیجا۔وہاں پہنچنے پر خاتون کے کونڈروسائٹس، وہ خلیے جو کارٹیلیج بناتے ہیں، ٹشو سے علیحدہ ہونے کے بعد ان اجزا کے ساتھ مل کر اربوں خلیوں میں بدل گئے۔ان خلیوں کو کولاجین پر مبنی بائیو سیاہی کے ساتھ ملایا گیا اور تھری ڈی بائیو پرنٹر میں سرنج کے ذریعے ڈال دیا گیا جس سے کان کا باہری حصہ بنایا گیا۔اس اِمپلانٹ کے اطراف میں گھل جانے والا خول موجود ہے جو ابتدائی سہارے کے لیے لگایا گیا ہے اور یہ وقت کے ساتھ مریض کے جسم کے اندر جذب ہوجائے گا۔لگائے جانے والے اس تھری ڈی کان کے پرنٹ ہونے کے عمل میں 10 منٹ سے کم وقت لگا۔ڈاکٹر بونِیلا کا کہنا تھا کہ اگر سب چیزیں منصوبے کے مطابق گئیں تو یہ طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…