منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عرب ممالک کے شعبہ سیاحت میں کئی لاکھ بھرتیوں کا امکان

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی ) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 2030 تک اپنے سیاحت کے شعبے کو مزید وسیع کرتے ہوئے اس میں کام کرنے والے سات لاکھ کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں قریبی عرب ممالک میں سیاحت کے شعبے کو توسیع دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں اسے غیر معمولی فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاحوں کی متوقع تعداد کے پیش نظر جہاں ہوٹل انڈسٹری بھی فروغ پائے گی، وہیں اس شعبے سے وابستہ ماہرین کی طلب بھی بڑھے گی۔

سیاحت اور غیرمنقولہ جائیداد سے متعلق شعبے کے عالمی ادارے کولیئرز کے مطابق 2021 میں خلیجی ممالک میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد تقریبا 8 لاکھ 94 ہزار 700 تھی

جب کہ آیندہ 10 برس میں انہیں مزید 3 لاکھ 87 ہزار کمروں کی ضرورت ہوگی۔ادارے کا کہنا تھا کہ خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم سیاحتی ممالک ہیں،

جہاں مستقبل قریب میں لاکھوں کمروں اور شعبے سے وابستہ کارکنوں کی بڑی تعداد کی ضرورت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…