منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

آم کے باغات موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر، مالکان پریشان

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)موسمیاتی تبدیلی میں وقت سے پہلے پڑنے والی شدید گرمی کے باعث آم کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث مالکان شدید پریشان ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے جاوید نے 10 ایکٹر رقبے پر آم کا باغ لگا رکھا ہے،

آم کا ایک پودا تقریباً 10 سال بعد درخت بن کر پھل دینے کے قابل ہوتا ہے تاہم اس دوران اسے ہر سال کھاد، پانی اور اسپرے کی باقاعدہ ضرورت پڑتی ہے۔جاوید کے مطابق امید تھی مقررہ مدت پوری ہونے پر اس سال آم اسے منافع دیں گے تاہم پانی کی قلت نے اس کی طویل محنت ضائع کر دی، جاوید کا ایک ایکٹر پر 40 سے 50 ہزار روپے کا خرچہ ہوا ہے، اس باغ کو 15 سے 18 لاکھ روپے کا بکنا تھا تاہم اب اس کے 2 سے ڈھائی لاکھ مل رہے ہیں۔ملک میں آم کی پیداوار میں کل 73 فیصد حصہ پنجاب کا ہے جس میں 45 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے 5 اضلاع ملتان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، خانیوال اور وہاڑی کا ہے، اس سال آم کی پیداوار 45 فیصد متاثر ہوئی ہے اور ایکسپورٹ کوالٹی میں بھی کمی آئی ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق آم کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے اور پانی کی قلت کے ہوتے ہوئے بہتر پیداوار کے لیے کاشتکاروں کو ٹرنچ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی۔آم کے باغات کے مالکان اس سال پانی کی کمی کے باعث آم کی فصل بہتر نہ ہونے پر پریشان ہیں اور بتایا کہ اگر حکومت ڈیزل، بجلی، کھاد اور اسپرے کی قیمتوں پر اعلان کردہ سبسڈی پر عمل درآمد کر دے تو کاشتکاروں کے نقصان میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…