منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

2006 میں ٹنڈولکر کو زخمی کرنے کی باقاعدہ پلاننگ کی، شعیب اختر کا اعتراف

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2006 کراچی ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کو زخمی کرنے کیلئے باضابطہ پلاننگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ میں 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کو زخمی کرنا چاہتا تھا،

میں نے اپنے کپتان انضمام الحق کو کہا بھی کہ سچن ٹنڈولکر کو زخمی کرنا چاہتا ہوں، میں نے جب سچن ٹنڈولکر کو ہیلمٹ پر گیند ماری تو مجھے لگا کہ سچن ٹنڈولکر جان سے گئے۔شعیب اختر نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ 2006 میں دو بار سچن ٹنڈولکر کو زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کے اس دورہ پاکستان میں محمد آصف کے سامنے راہول ڈریوڈ کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی تھی، محمد آصف ایک جادوگر فاسٹ بولر تھے، محمد آصف کے سامنے خود کو میں ایک معمولی فاسٹ بولر محسوس کر رہا تھا۔شعیب اختر نے بتایا کہ 2006 کراچی ٹیسٹ میں محمد آصف نے ساتھی کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ کس طرح وی وی ایس لکشمن کو آؤٹ کریں گے، کراچی ٹیسٹ 2006 میں محمد آصف نے جیسا کہا ویسے ہی لکشمن کو آؤٹ کرکے دکھایا، محمد آصف نے ایک ہی طرح کی ڈیلیوری سے دونوں اننگز میں لکشمن کو آؤٹ کیا۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ انتہائی دکھ ہوا جب محمد آصف نے خود کو میچ فکسنگ میں پھنسا کر تباہ کرلیا، فاسٹ بولنگ میں محمد آصف کا معیار وسیم اکرم جتنا تھا، اس معیار کے بولر دنیا میں دو ہی آئے ہیں ایک لیفٹ آرم وسیم اکرم اور دوسرا رائٹ آرم محمد آصف۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…