منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی درخواست پر دو مخیر شخصیات نے اربوں روپے دینے کی حامی بھر لی

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر دو مخیر شخصیات نے کارخیرکے منصوبوں کیلئے پانچ سالوں میں 20ارب روپے دینے کی حامی بھر لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں مخیر شخصیات کی جانب سے تعمیر کئے گئے

انڈس ہسپتال کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والی شخصیات کا نام اوران کی جانب سے دی گئی اربوں روپے کی رقوم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان شخصیات کیلئے خود بھی تالیاں بجائیں اور شرکاء سے بھی تالیاں بجانے کا کہتے رہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کاروباری شخصیت فیصل آفریدی کو اسٹیج پر مدعوکیا اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پانچ سالوں میں 10ارب روپے کار خیر کے منصوبوں کیلئے دیں گے۔ شہباز شریف نے بعد ازاں گوہر اعجاز کو بھی اسٹیج پر مدعوکیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ بھی اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ آپ کے ساتھ ہیں،آپ کے لئے اوپن چیک ہے جس پر شہباز شہباز شریف نے کہاکہ مجھے اوپن چیک نہیں چاہیے چیک کو کلوز کریں اور ان سے بھی پانچ سال میں 10ارب روپے دینے کا وعدہ لیا۔ گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس ہسپتال میں سوبستروں کا ڈائلسز سنٹر بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال بنانا مشکل کام نہیں بلکہ اسے چلانامشکل کام ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…