منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ٹریفک کے شور سے بچوں کی یادداشت متاثر تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(این این آئی ) ہزاروں بچوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک کا شور ابتدائی جماعت کے بہت چھوٹے طلبا و طالبات کا حافظہ متاثر کرسکتا ہے اور وہ پڑھائی کے وقت توجہ بھی کم دیتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بارسلونا میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ کے

ماہرین نے کل 38 اسکولوں کے 2700 ایسے بچوں کا جائزہ لیا جن کی عمریں 7 سے 10 برس تھیں۔ معلوم ہوا کہ سڑک کے ٹریفک کا شور ان کی دماغی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے اور یادداشت پر اثر انداز ہوکر ان کی اکتسابی نشوونما کو بھی متاثر کرسکتا ہے،چھوٹی عمر وہ اہم لمحہ ہوتا ہے جب بچوں میں توجہ اور حافظہ پروان چڑھتا ہے جو انہیں لکھنے پڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو بچے ٹریف شور کا تین گنا زائد سامنا کرتے ہیں ان میں دیگر بچوں کے مقابلے میں ان کی یادداشت کی صلاحیت 23 فیصد اور توجہ یا ارتکازکی کیفیت 5 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ خطرناک بات یہ ہے کہ صرف ایک سال تک ٹریفک میں رہنے سے یہ دماغی صلاحیت متاثر ہونے لگتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ اسپین جیسے ملک میں بھی کئی اسکول سڑک کنارے بنے ہیں جہاں ٹریفک کا شور ناقابلِ برداشت ہوتا ہے اور یہ صوتی آلودگی مستقبل کے معماروں کو متاثر کررہی ہے۔اس تحقیق کی نگراں ڈاکٹر ماریہ فوریسٹر نے کہا کہ کمرہ جماعت میں پڑھتے ہوئے بچوں کو جب بھاری ٹرک کی زوردار آواز سنائی دیتی ہے تو ان پر منفی اثر پڑتا ہے اور توجہ کمزور ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے مقابلے میں اسکولوں کی اطراف ٹریفک کا شور زیادہ تباہ کن ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چار مرتبہ بچوں، کمرہ جماعت، اسکول اور اطراف میں ٹریفک کے شور کا محتاط جائزہ لیا گیا پھر اس دوران بچوں سے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جو توجہ، یادداشت، عملی حافظہ (ورکنگ میموری)اور معلومات جمع کرنے سے متعلق تھے۔ماہرین نے بتایا کہ بچوں کی چھوٹی اور اہم عمر میں مندرجہ بالا تمام دماغی افعال بہت اہم ہوتے ہیں اور یہ ٹریفک شور سے برباد ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکولوں کی اطراف ٹریفک شور کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…