اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روکے جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ
’’جیو ٹی وی چوہان صاحب کے بارے جھوٹی خبر چلا رہا ہے۔ فیاض صاحب وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے۔ جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔
میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لے کر گیا ہوں-انہوں نے ایک گارڈ کے روئیے کی شکایت کی۔چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں انہیں نہیں روکا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ملنے کیلئے
بنی گالہ گئے تاہم انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔