جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی بنی گالہ میں واپسی ،رانا ثنا اللہ نے گرفتاری سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

قانون کے مطابق ان کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی” یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں،قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانے اوروفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی” یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا،کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ ،یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…