منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

عمران خان 6 جون کی ڈیڈ لائن سے پیچھے ہٹ گئے، اب کب دوبارہ لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے؟ بتا دیا

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نکلنے کا اعلان کروں گا۔ چور اور مجرم ملک میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ ملک کیلئے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ ہم کامیاب نہ ہوئے

تو یہ جنگ ہمارے بچوں کو لڑنی پڑے گی۔ کوئی نیوٹرل نہیں ہو تا اور نہ ہی اللہ نیوٹر ل رہنے کی اجازت دیتا ہے، پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چور اور مجرم ملک میں بیٹھ گئے ہیں، کوئی نیوٹرل نہیں ہو تا اور نہ ہی اللہ نیوٹر ل رہنے کی اجازت دیتا ہے، 25 مئی کو مشکل حالات میں میڈیا نے کوریج کی۔ رانا ثناء اللہ سے متعلق تو ان کا خود ایک وزیر کہتا تھا کہ اس نے 14قتل کرائے ہیں۔ماڈل ٹاؤن واقعہ پر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو جیلو ں میں ہونا چاہے تھا۔ شہباز شریف نے 97،98میں درجنوں لو گ پولیس مقابلے میں مروائے۔ رانا ثناء اللہ کا پھر یہ بیان آیا ہے کہ میں یہ کر دوں گا وہ کردوں گااور پھر لوگوں کو ڈارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بزدل آدمی ظالم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں بربریت سے خواتین سمیت مارچ کے شرکاء پر شیلنگ کی گئی، مارچ کے شرکا ء پر ایسے شیل پھنکے گئے جیسے دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں۔ معاشرے میں انصاف نہیں ہے انصاف کیلئے جدو جہد کرنا پڑتی ہے۔عدالتیں کمزور کو طاقتور سے محفوظ رکھنے کے لیے بنتی ہیں، ہم ان لوگوں کوشکست دیں گے تو پاکستان اوپر جائے گااگر ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ جنگ ہمارے بچوں کو لڑنی پڑے گی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کی جنگ ہے۔ چوروں کے خلاف ایک نہ ایک دن جنگ ضرور لڑنے پڑے گی طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

ملک کیلئے یہ فیصلہ کن وقت ہے، قوم کے لیے دو راستے ہیں ایک تباہی اور دوسرا عظمت کا راستہ، اس جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں جیسے ہی سپریم کورٹ رولنگ دے گی پھر میں دوبارہ نکلنے کا اعلان کر وں گا پہلے لانگ مارچ میں ہماری پلاننگ نہیں تھی اور اس دفعہ بھر پور تیاری کے ساتھ جائیں گے مارچ کے شرکا ء پر ایسے شیل پھنکے گئے جیسے دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں۔ مجھے کسی چیز کا خو ف نہیں، حق کے راستے پر نکلتے ہیں تو بات ذات سے آگے نکل جاتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جوڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بنا، وہ کبھی آگے نہیں بڑھتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…