منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

کسی قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں سابقہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی، اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



2200سال بعد


شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…