لوٹا کہنے پر حامیوں کا نوجوان پر تشدد
فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کو لوٹا کہنے والے حامیوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نواب شیر وسیر ایک ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کیلئے چک 630 گئے تھے جہاں گاؤں کے ایک نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ نواب شیر وسیر کو لوٹا لوٹا پکارنا شروع کر دیا اور ویڈیو بنائی جس پر ایم این اے کے حامیوں نے نوجوان کو پکڑ کر گھونسے اور تھپڑ مارے۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ نواب شیر وسیر نے ہمارا ووٹ بیچا جس پر احتجاج ہمارا حق ہے۔منحرف ایم این اے کے حامیوں کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر نواب شیر وسیر کا کہنا ہے کہ بجلی منصوبے کے افتتاح پر نوجوان آپس میں الجھ پڑے تھے تاہم فریقین کے درمیان بعد میں صلح کروا دی تھی۔