اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سیاسی یا بڑے لوگوں کو زہر دیکر نہیں بلکہ جوتوں میں کیا ڈال کر مارا جاتا ہے؟حامد میر کا حیران کن انکشاف

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ دو اڑھائی سال پہلے میرے پاس ایک بندہ آیا، میرے پاس نہیں آیا بلکہ اس نے مجھے کسی اور جگہ بلایا اور کہا کہ آپ فلاں مسجد میں جمعے کی نماز پڑھتے ہیں تو آپ جب وہاں پر اپنے جوتے رکھتے ہیں تو آپ بہت لاپرواہ سے آدمی ہیں ، بس آپ جوتے رکھتے ہیں اور اندر نماز پڑھنے

چلے جاتے ہیں اور پھر واپس آتے ہیں تو سیدھے جوتے پہن کرگاڑی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں ، میں نے کہا کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے ؟کیا وہاں جوتا چوری ہو جاتا ہے ؟وہ ہنسا اور کہا کہ اگر آپ کے جوتے میں ایسی چیز ڈال دی جائے جو کہ آپ کو پتہ بھی نہ چلے اور آپ پہن لیں تو اس کے بعد کیا ہوگا ؟ہوگا یہ کہ دو اڑھائی گھنٹے بعدپہلے آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہوگا ، پھر ہارٹ اٹیک ہوگا، آپ کو ہسپتال لیکر جائیں گے اور وہاں کہا جائے گا کہ آپ کی قدرتی موت ہوگئی ہے ، اس نے کہا وہ یہ کام پہلے کر چکے ہیں، میں سے مراد کہ ہم یہ چیز بناتے ہیں ، اب میری ڈیوٹی لگی ہے کہ آپ کے جوتے میں وہ چیز ڈالنی ہے ،اس میں خاص قسم کا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ، میں نے اس سے پوچھا کہ آپ کو مجھ سے اتنی ہمدردی کیوں ہے ؟اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بہت عرصے سے جانتا ہوں ،آپ کے کالم پڑھتا ہوں،آپ کو مانیٹر کررہا ہوں،مجھے کہا گیا کہ اسے ٹارگٹ کریں ، پھر میں نے اس بندے سے متعلق ریسرچ کی ، اس بندے کا تعلق کسی سرکاری ادارے سے نہیں تھا۔پچھلے ایک دو سال میں اہم شخصیات جن کا تعلق جوڈیشری سے ہے،اور بھی بہت سی شخصیات ہیں جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا  انہیں بھی اسے طریقے سے قتل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…