جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سیاسی حل نہ نکلا تو تو پھر کیا ہو گا ؟ شیخ رشید احمد کا حیران کن انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پیچھے نہیں ہٹے گا، وہ اسلام آباد آئے گا اور ان کو نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد جون میں ہی آئیگا، کور کمیٹی اجلاس میں مارچ کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنا بہت ہی مشکل کام ہے، یہ آسان پالیٹکس نہیں، اگر سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا۔اْن کا کہنا تھا کہ دوسرا حل سیاستدانوں کے لیے شاید اچھا پیغام نہ ہو، نگراں حکومت ٹیکنوکریٹ بھی ہوسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ کے علاوہ کوئی اور لے آتے تو شاید ایسا ردِعمل نہ ہوتا، لوگوں کے ذہن میں اس نے یہ بات ڈال دی ہے کہ یہ چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کی مل کر ذمے داری ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں، نگراں ٹیکنوکریٹ حکومت بنا کر الیکشن کروائیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ڈی چوک تک آیا تھا لیکن رات کو دیر تک نہیں رہ سکتا تھا، خونی لفظ کے استعمال کا مطلب یہی تھا کہ لوگ مرجائیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں، جو یہ سوچ کر بیٹھے ہیں، وہ ہونے نہیں جارہا، ان کا باپ بھی سال پورا نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…