جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا بڑا اعلان

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،

عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، حکومت آج یا کل گر جائے گی۔انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور ہر غیر قانونی کام کررہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے،

میں انہیں بتا دوں کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام کی ایک ہی دوہائی ہے کہ اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں، عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا، اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا، مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…