پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، عفت عمر
اسلام آباد (این این آئی)عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حمایتی رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔دوران انٹرویو عفت عمر کہہ رہی ہیں کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ جو انہوں نے حرکتیں کی ہیں اس سے پتہ چلا ہے کہ اندر کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے کچھ کرنے کے بجائے صرف باتیں ہی کیں۔