پی ٹی آئی کے کئی مظاہرین ریڈ زون کے اندر داخل  امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے

26  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل شرکاء اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پہنچے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ کئی گھنٹوں کا

سفر طے کرنے کے بعد صبح سویرے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا جہاں عمران خان نے خطاب بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا اور اس بار کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔عمران خان کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون میں داخل ہوئے، پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر اور ڈپلومیٹک انکلیو بھی پہنچے۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچے۔ تاہم پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں بڑے تحمل سے روکا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی خود موقع پر موجود رہے۔تمام مظاہرین کو ریڈ زون سے باہر جانے کی ہدایت کرتے رہے ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر رانا موسی بھی موقع پر موجودتھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ریڈ زون میں رینجرز اور افواج پاکستان تعینات ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…