جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ،رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو خبردار کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی

برداشت نہیں کی جائے گی ،عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ،2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں ،2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے،اس کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کو مذید طوالت دینا چاہتا ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیاگیاکہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا،اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…