بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

فوج کے خلاف بیان بازی پر شیریں مزاری کی بیٹی کیخلاف مقدمے کی درخواست

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی کے خلاف مقدمے کی درخواست کردیگئی ہے۔ ایمان مزاری کے خلاف شہری نے مقدمہ درج کرنے کے لیے شہر قائد کے تیموریہ تھانے میں درخواست جمع کروائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے چند لمحوں بعد ہی ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ پاکستانی فوج کے خلاف بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے صرف اپنی ذاتی بغض کی بنا پر جھوٹے اور من گھڑت بیانات دے رہی تھیں۔درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ ایمان اپنی والدہ کی گرفتاری کا براہ راست الزام فوج پر لگا رہی تھیں جو ملک میں فوج کے خلاف نفرت، ملکی عدم استحکام ، انتشار ، انارکی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔بحثیت پاکستانی ایمان مزاری کے تمام بیانات سے بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانوں کے بھی جذبات مجروح ہوئے۔گزارش کی جاتی ہے کہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔خیال رہے کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ والدہ کو رہا کرنے کی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں۔ ایمان مزاری نے کہا کہ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ایمان مزاری نے یہ بھی کہا تھا کہ

مرد پولیس افسران نے ان کی والدہ پر تشدد کیا اور انھیں گھر سے حراست میں لے کر چلے گئے۔شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے انہیں جبراً لاپتہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی حراست کے لیے گرفتاری کا لفظ استعمال نہیں کریں گی کیونکہ گرفتاری کی صورت میں گھر والوں کو بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا کیا جرم ہے۔

مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…