بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاک چین دوستی پر پہلا پشتو گانا ریلیز

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاک چین دوستی پر پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا گیا ، اس گانے کو خیبر پختونخوا کے معروف شاعر حشمت جاوید نے لکھا، موسیقی گوہر جان نے ترتیب دی۔گوادر پرو کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام نےدوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کو گانے کیشکل میں

دوستی کا پیغام بھیجا ہے۔ یہ گانا پشتو زبان میں چائنا ونڈو، جو کہ پشاور میں واقع ایک چینی ثقافتی مرکز ہے، نے صوبائی محکمہ یوتھ، کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے،چائنہ ونڈو پر رنگا رنگ گانے کی تقریب رونمائی ہوئی۔ برصغیر کے مشہور گلوکار خیال محمد نے ملی نغمے گا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی ک سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس گانے کو خیبر پختونخوا کے معروف شاعر حشمت جاوید نے لکھا،موسیقی گوہر جان نے ترتیب دی جب کہ نامور ہدایت کار احمد نواز نے بطور ہدایت کار کام کیا۔ پاکستان کے مشہور گلوکار ستارہ یونس اور سجاد خان نے اسے نامور چینی گلوکاروں شاو فینگ اور لین یولیانگ کے ساتھ گایا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اردو اور پشتو سمیت کئی زبانوں میں 50 ہزار سےزائد گانے گانے والے لیجنڈ گلوکار خیال محمد نے پاک چین دوستی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر گانے کو باضابطہ طور پر لانچ کیا۔ خیال محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے چین کے عوام کو پیار و محبت کا جو پیغام تاریخ رقم کرنے والے پشتو گانے کی شکل میں بھیجا گیا ہےاس سے خیبر پختونخوا کے عوام کے درمیان دوستی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔ شاعر حشمت جاوید جاوید نے کہا کہ انہوں نے سینکڑوں گیت لکھے ہیں لیکن پاک چین دوستی کے حوالے سے

یہ نغمہ لکھنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتو اور چینی زبان میں یہ گانا تمام پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہے۔ چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک نے کہا کہ چائنہ ونڈو کے قیام کے بعد سے وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پشاور اور خیبر پختونخوا سے پیغام دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…