لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت کے اندر جماعتی انتخابات نہ کرانے پر 11سیاسی جماعتوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ہیں۔اظہار وجوہ کے نوٹسز الیکشن ایکٹ کی دفعات دوسو نو اور دوسو دس کی خلاف ورزی پر دفعہ دوسو پندرہ چار کے تحت جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت جماعتیں انتخابی نشان حاصل کرنے کی مجازنہیں ہوںگی۔اسی طرح چھ سیاسی جماعتوں کو آخری نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں انہیں مقررہ وقت کے اندر جماعتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ادھر الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ جماعتی انتخابات کرانے کے لئے مزید مہلت نہیں دی جائے گی ۔