منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اشرف رسول کی جانب سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوارڈی نیشن عنایت اللہ لک اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ۔مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کروایا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز صبح 10بجے 5 افراد گاڑی پر میرے گھر آئے۔محمد خان ،عنایت اللہ لک اور رائے ممتاز پستول سے مسلح تھے، 2 نامعلوم افراد کے ساتھ میرے گھر میں داخل ہوئے، محمد خان، عنایت اللہ اور رائے ممتاز نے مجھ پر پستول تان لئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ محمد خان نے کہا کہ آپ میرا پیچھا چھوڑ دیں،آپ میری مخالفت سے باز نہ آئے تو جان سے مار دوں گا۔محمد خان کے دیگر 4 ساتھیوں نے بھی مجھے سنگین نتائج کی دھمکی دیں اور واپس چلے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد محمد خان بھٹی نے ضلع منڈی بہائو الدین اور دیگر علاقوں سے من پسند لوگوں کی بھرتیاں کیں جس پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کر رکھی ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈی نیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…